بدھ 17 دسمبر 2025 - 16:45
دنیا چاہتے ہو تو نمازِ شب پڑھو، آخرت چاہتے ہو تو نمازِ شب پڑھو

حوزہ/ علّامہ طباطبائیؒ نجف اشرف میں اپنے قیام سے متعلق ایک دلنشین روایت میں، حاج میرزا علی آقا قاضیؒ سے ہونے والی تقدیرساز ملاقات کو اپنی روحانی زندگی میں تبدیلی کا نقطۂ آغاز قرار دیتے ہیں۔ نفس کی تہذیب اور نمازِ شب کے بارے میں اُن کی مختصر مگر گہری نصیحت نے علّامہ کے علمی اور عرفانی سفر میں ایک نیا راستہ کھول دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علّامہ طباطبائیؒ بیان کرتے ہیں: ایک زمانے میں، جب میں نجف اشرف میں ایک کرائے کے مکان میں مقیم تھا اور ابھی درس و تدریس کے حلقوں میں شرکت شروع نہیں کی تھی، ایک دن دروازے پر دستک ہوئی۔ دروازہ کھولا تو ایک جلیل القدر عالم اندر تشریف لائے۔ اُن کا چہرہ نورانی تھا۔ کچھ گفتگو کے بعد انہوں نے هاتف اصفہانی کے ایک شعر کا حصہ پڑھا:

“اے وہ ذات جس پر میرا دل و جان قربان ہوں،

اے وہ جس کی راہ میں یہی سب کچھ نثار ہے”

پھر فرمایا: “جو شخص علم کے حصول کے لیے نجف آتا ہے، اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ صرف درس تک محدود نہ رہے بلکہ اپنے نفس کی تہذیب اور روح کی تکمیل پر بھی توجہ دے۔”

یہ عظیم شخصیت حاج میرزا علی آقا قاضیؒ تھے۔ اسی پہلی ملاقات نے میری زندگی کا رخ بدل دیا۔

کچھ عرصے بعد میرے لیے واجب الوجود اور ممکن الوجود کے باہمی تعلق کا مسئلہ الجھن بن گیا۔ اگرچہ میں جانتا تھا کہ واجب الوجود واجب ہے اور ممکن الوجود ممکن، مگر ان دونوں کے تعلق کی حقیقت سمجھ میں نہیں آ رہی تھی۔ یہاں تک کہ جب میں نے حافظ کی ایک غزل پڑھی تو حقیقت مجھ پر منکشف ہوگئی اور مجھے سمجھ آ گیا کہ ممکن الوجود سراسر محتاج اور خدا پر کامل طور پر منحصر ہے، اور بندوں سے خدا کی محبت اس کی رحمت کا تقاضا ہے۔

ایک دن مرحوم استاد قاضیؒ میرے قریب سے گزرے، میرے کندھے پر ہاتھ رکھا اور فرمایا: “بیٹا! اگر دنیا چاہتے ہو تو نمازِ شب پڑھو؛ اور اگر آخرت چاہتے ہو تو بھی نمازِ شب پڑھو۔”

یہ جملہ میرے دل میں اس طرح اتر گیا کہ عمر کے آخری لمحے تک میں اُن کی معنوی راہ اور صحبت سے جدا نہ ہو سکا، اور ہمیشہ اُن سے رابطہ اور مکاتبت جاری رہی۔

ماخوذ از کتاب: «پاسدارانِ حریمِ عشق» تالیف: آیت اللہ سعادت پرورؒ

  • زیارت میں سب کی نیابت کیسے کریں؟

    زیارت میں سب کی نیابت کیسے کریں؟

    حوزہ/ طواف اور سلام کی بےشمار درخواستوں کا کیا جواب دیں؟ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی ہدایت: مکہ اور مدینہ میں ایک مرتبہ کیا گیا عمل، جو نہ صرف والد…

  • نماز صبح کے لئے بچوں کو کیسے جگائیں؟

    نماز صبح کے لئے بچوں کو کیسے جگائیں؟

    حوزہ/ ایک خاتون نے مجھے فون کیا اور کہا کہ میرا بچہ بہت ہی با صلاحیت ہے، لیکن میں چاہے جتنی کوشش کروں، وہ نماز نہیں پڑھتا۔ اس کے پاس بہت ساری معلومات ہیں…

  • ایک دوست کے نام خط

    فلسطین کے ننھے شہداء کے نام:

    ایک دوست کے نام خط

    حوزہ/ شاید ادب کا تقاضہ یہ ہے کہ پہلے تمہیں مبارکباد دوں، کہ تم نے بستر کی موت پہ میدان کی موت کو ترجیح دی، خدا نے تمہیں قبول کیا، نہ صرف یہ کہ تم اس دنیا…

  • رازِ خلقت انسان؛ علامہ طباطبائی کی نظر میں

    رازِ خلقت انسان؛ علامہ طباطبائی کی نظر میں

    حوزہ/ آیت اللہ حسن زادہ آملی نے نقل کیا ہے کہ جب انہوں نے خلقتِ انسان کے مقصد اور عبادت و معرفت کے باہمی تعلق کے بارے میں علامہ طباطبائیؒ سے سوال کیا تو…

  • عوام اور علامہ

    عوام اور علامہ

    حوزہ/اگر انہیں ایسا کوئی عالم نہیں ملتا ہے جو انکی جیسی بات کرے تو اپنے میں ہی سے کسی کو ڈھونڈ کر علامہ بنا دیتے ہیں ۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha